نئے پوپ کی افتتاحی عبادت سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہوگی

image

ویٹی کن نے اعلان کیا ہے کہ نئے منتخب شدہ پوپ لیو چودھویں کی باقاعدہ افتتاحی عبادت (اناؤگریشن ماس) اتوار 18 مئی کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں منعقد کی جائے گی۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے کارڈینل رابرٹ پریوسٹ کو گزشتہ روز 133 کارڈینلز کے اجلاس کے دوسرے نیا پوپ منتخب کیا گیا تھا۔ رابرٹ پریوسٹ نے نیا پوپ بننے کے بعد اپنے لیے لقب پوپ لیو (چودھویں) پسند کیا ہے اور اب انھیں اسی نام سے پکارا جائے گا۔

نئے پوپ بننے کے بعد روایت ہے کہ ایک خصوصی ’’افتتاحی عبادت‘‘ سے ان کے منصب کا باضابطہ آغاز کیا جاتا ہے۔ جس میں دنیا بھر سے اہم شخصیات، مذہبی رہنما اور زائرین شرکت کرتے ہیں۔

ویٹی کن کے مطابق نئے پوپ لیو (چودھویں) کی افتتاحی عبادت 18 مئی کو ویٹی کن کے مرکزی مقام سینٹ پیٹرز میں اسکوائر میں ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے پوپ اپنی پہلی عوامی ملاقات بدھ 21 مئی کو منعقد کریں گے، جہاں وہ عالمی برادری سے خطاب کریں گے۔

خیال رہے کہ نئے پوپ لیو (چودھویں) نے آج جمعہ کو ویٹی کن کے مشہور سسٹین چیپل میں عبادت کی قیادت بھی کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.