ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری، متعدد شہری زخمی

image

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری کاسلسلہ جاری ہے جس سے معصوم اور نہتے کشمیری شدید زخمی ہوگئے اور تحصیل ہجیرہ میں مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گولہ باری سے زخمی افراد کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

آزاد کشمیر کی تحصیل ہجیرہ کے رہائشی زخمی محمد رفیق کے بھتیجے کا کہنا تھا کہ ’’رات بھارتی فوجی کی بلااشتعال گولہ باری سے میرے چچا شدید زخمی ہو گئے‘‘ میرے چچا کی ٹانگ دو جگہ سے فریکچر ہوچکی ہے، ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم انشاء اللہ مقابلہ کرینگے۔

بھارتی فائرنگ سے زخمی معاویہ نواز نے کہا کہ رات کو بھارت نے ظلم کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس سے گاؤں متاثر ہوئے ہیں، بھارت کی جانب سے فائر کیا گیا شیل میری ٹانگ پر لگا جس سے ٹانگ ضائع ہوگئی ہے، کچھ لوگوں کی شہادتیں بھی ہوئیں، شیلنگ سے عباس پور کے گاؤں لاسری منگ میں مکانات تباہ ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی گولہ باری سے عباس پور میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا، بھارت فوج کی جانب سے شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت آزاد کشمیر کے نہتے شہریوں پر گولہ باری کر کے پاک فوج کے ہاتھوں ملنے والی ہزیمت کو مٹا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.