بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملانے کا وقت آگیا، پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں متعدد بھارتی ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز اور چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔ افواج پاکستان آدم پور، بھٹنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور،جموں، سرسہ اور برنالہ کی ائیر بیسز اور فیلڈز کو بھی تباہ کر چکی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز کر دیا، پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیس اور آدم پور ایئر بیس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاک افواج کی جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے نتیجے میں پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا، S -400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔اس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
اس سے پہلے افواج پاکستان آدم پور، بھٹنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور،جموں، سرسہ اور برنالہ کی ائیر بیسز اور فیلڈز کو بھی تباہ کر چکی ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے بل مقابل پھکلیاں سیکٹر میں متعدد بھارتی پوسٹیں مکمل تباہ کردی گئیں، افواج پاکستان کی توپوں نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا، بھارتی پوسٹوں کی تباہی کے مناظر ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جانب سے ربتانوالی پوسٹ، جزیرہ پوسٹ کمپلیکس، کافر مہری، شاہپر 3، غدر ٹاپ مکمل تباہ کردی گئیں، افواج پاکستان کے حوصلے بلند اور تکبیر اللّٰہ اکبر کے نعروں سے فضا گونج اٹھی، جذبہ شہادت سے سرشار افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے، بہادر افواج پاکستان نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی کے مناظر ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار کے ذریعے پاکستان نے بھارت کومنہ توڑ جواب دیا جب کہ بھارتی اودھم پور ائیر بیس کی تباہی کے مناظر سامنے آگئے۔
رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی کے نتیجے میں اودھم پور ائیر بیس تباہ ہوگئی۔
پاکستانی حملے کے بعد اودھم پور ائیر بیس آگ کی لپیٹ میں آگئی اور وہاں افراتفری کا عالم ہوگیا۔
تباہی کے مناظر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
پاکستانی فتح-1 میزائل سسٹم نے بھارتی نام نہاد دفاعی نظام کو زمین بوس کر دیا، پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم سے بھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک اور ویڈیو ایک اور لانچ سائٹ سے منظر عام پر آگئی۔
حملے سے دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ اور بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بھارتی جنگی جنون کے خلاف ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
سیکیورٹی حکام نے مزید کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بھارت کو اس کے جارحانہ عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے ابھی تک سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی انتہائی منظم، مربوط اور دفاعی حکمتِ عملی کے تحت کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرو اور اب باقاعدہ طور پر جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے رات گئے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے طیاروں سے نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنےوالے میزائل داغے ہیں۔ پاکستان کے پاس میزائل حملوں کے الیکٹرونک شواہد موجود ہیں۔ تاہم حملوں کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) میں ان تمام بیسزکو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جہاں سے پاکستان کے عوام، ایئر بیسز اور مساجد پر حملے کیے گئے، اس کے علاوہ بھی متعدد ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں بھارتی جارحیت پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے ادھم پور ایئر بیس کو پاکستان کی جانب سے داغے گئے 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
خیال رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے نتیجے میں تباہ ہونے والی بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہدف پر انتہائی مہارت سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پورا اسٹوریج کمپلیکس دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ ویڈیو میں دھوئیں کے بادل اور شعلے صاف دکھائی دے رہے ہیں جس سے حملے کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ایئر بیس پر بھی حملہ کر دیا۔ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے نتیجے میں بھارتی سورت گڑھ ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
پاکستان کابھارت کومنہ توڑجواب جاری ہے اور پاکستانی فتح 1میزائل سسٹم کے ذریعے متعدد بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم سے بھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
آپریشن مرصوص کے نتیجے میں بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جس کی تباہی کی تصدیق انڈیا میڈیا نے خود کر دی جبکہ مودی کے شہر گجرات میں بھی پچھلے تین گھنٹوں سے پاکستانی رونز کی پروازیں جاری ہیں۔