ساڑھے 4 بجے سے پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا: اسحاق ڈار

image

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کردی۔

اپنے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ جنگ کسی چیز کا حل نہیں ہوتا، ساڑھے 4 بجے پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا، ہم نے کہا سیز فائر کیلئے تیارہیں اگر بھارت کوئی جارحیت کرے گا تو ہم جواب دیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ جن ممالک نے سیز فائر میں حصہ ڈالا ان کا مشکور ہوں، سارا دن سفارتی کوششیں چل رہی تھیں جس کے بعد اب سیز فائر پر اتفاق ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل ہم نے جو اس کو تسلیم بھی کیا، پاکستان نے اپنا بھرپور دفاع کیا، بھارت کو ردعمل بھی باوقار انداز میں دیا، پاکستان نے ہمیشہ خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن کیلئے کوششیں کی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.