پاکستانی اور چینی فوجیوں کا سرحد پر رقص۔۔ دلچسپ ویڈیو نے سب کے دل جیت لئے ! دیکھیں

image

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو نے توجہ حاصل کرلی ہے جس میں پاکستانی اور چینی سپاہیوں کو ایک ساتھ خوشی میں رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ منظر صرف ایک ویڈیو نہیں، بلکہ دو ملکوں کے باہمی اعتماد اور ہم آہنگی کی علامت بن چکا ہے۔

ویڈیو میں پاکستانی جوان چینی فوجیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اردو گانے پر رقص کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر چینی اہلکار نہ صرف گانے کی دُھن سے لطف اندوز ہو رہے ہیں بلکہ وہ پاکستانی فوجیوں کے انداز میں تھرکنے کی بھی بھرپور کوشش کرتے ہیں، جس پر دونوں جانب سے قہقہے بھی سنائی دیتے ہیں۔

یہ منظر واضح کرتا ہے کہ خوشی اور محبت کی زبان سرحدوں سے بالاتر ہے۔ جہاں دنیا میں کشیدگیاں بڑھ رہی ہیں، وہیں یہ مختصر لمحہ دونوں افواج کے بیچ مضبوط تعلقات کا ایک خوبصورت عکس بن کر ابھرا ہے۔

صحافی حامد میر نے بھی یہی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی، اور بتایا کہ خنجراب بارڈر پر موجود ایک غیر ملکی سیاح اس غیر معمولی منظر کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف رقص نہیں، بلکہ پورے خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کی ایک خاموش علامت ہے۔

حامد میر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ بھارت کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ خود کو الگ تھلگ کر چکا ہے، اور اسے پاکستان و چین کے ساتھ اپنے اختلافات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب چین نے پاکستان کے جذبات میں اپنی شراکت کا اظہار کیا ہو۔ اس سے قبل جب پاکستانی فضائیہ نے بھارتی رافیل طیاروں کو نشانہ بنایا تھا، تو چینی صارفین نے نہ صرف اس پر خوشی کا اظہار کیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھارت کا مذاق اڑاتے طنزیہ ویڈیوز بھی اپ لوڈ کیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.