صدرمملکت اور وزیراعظم کا ’’معرکہ حق‘‘ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش

image

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن "معرکہ حق" کے دوران وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے افواج پاکستان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاک فوج اور فضائیہ کے جوانوں نے مادر وطن کے دفاع میں جو قربانیاں دیں، قوم ان پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت نے قوم کو مزید متحد کر دیا ہے، اور ہماری مسلح افواج نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے معصوم شہریوں، خاص طور پر بچوں اور خواتین کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور زخمیوں کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ملکی سالمیت کا دفاع کیا اور شہداء کے اہل خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اپنے وعدے نبھائے اور قوم کو سرخرو کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم پرامن قوم ہیں مگر دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں۔

وزیراعظم نے بھی بھارتی حملوں میں 40 معصوم شہریوں، جن میں 15 بچے اور 7 خواتین شامل تھیں، کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ قوم اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں ہمیشہ متحد اور تیار رہے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.