دماغ کی خالی جگہ ٹوپی نے لے لی۔۔ مودی کی کلاس لینے میں بشریٰ اقبال بھی پیچھے نہ رہیں ! دیکھیں

image

پاکستانی اسکالر اور معروف اینکر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ، بشریٰ اقبال نے نریندر مودی کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا کر دیا۔

بشریٰ نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو کلپ پوسٹ کی جس میں مودی بھارتی فضائیہ سے خطاب کرتے دکھائی دے رہے ہیں، لیکن اس پر کسی سنجیدہ تجزیے کے بجائے، انہوں نے بالی ووڈ کے مزاحیہ مکالمے جوڑ دیے اور نتیجہ؟ ایک دلچسپ میم جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی!

مودی کی ایئرفورس کیپ پر تبصرہ کرتے ہوئے بشریٰ اقبال نے لکھا کہ ‘ٹوپی تو اتنی جم کے بٹھائی ہے، سچ میں دماغ کی خالی جگہ لےلی ہے’۔

یہ ویڈیو نہ صرف ایک سیاسی طنز تھی بلکہ سوشل میڈیا پر مزاح کے ہنر کی ایک خوبصورت مثال بھی بن گئی۔ بشریٰ کا یہ انداز شائستہ مگر تیکھا ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ وہ الفاظ کے تیر چلانے کا فن خوب جانتی ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.