ائیر وائس مارشل کا کردار کون کرے گا؟ لوگوں نے نام بھی بتا دیے ! بھارت کو دھول چٹانیوالےآپریشن پر فلم بنانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

image

حال ہی میں پاکستان کے شاندار دفاعی آپریشن ’بنیان مرصوص‘ نے جہاں دشمن کے عزائم خاک میں ملائے، وہیں اب عوامی خواہشات بھی نیا رخ اختیار کر گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر لوگ چاہتے ہیں کہ یہ تاریخی مہم اب بڑے پردے پر پیش کی جائے، تاکہ نئی نسل اس قربانی اور جرأت سے واقف ہو۔

فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی سے مداحوں نے درخواست کی ہے کہ وہ اس مشن پر ایک مؤثر اور حقیقت پر مبنی فلم بنائیں، جس میں پاک فضائیہ کے دلیر کمانڈر، ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد، کو مرکزی کردار میں دکھایا جائے۔

اس بارے میں ایک مداح نے نبیل کو سوشل میڈیا پر مخاطب کرتے ہوئے تجویز دی کہ فواد خان، جو کئی بڑے کردار ادا کر چکے ہیں، اس رول کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں۔ چہرے کی مشابہت اور اسکرین پر موجودگی کے لحاظ سے وہ اس کردار میں جان ڈال سکتے ہیں۔

نبیل قریشی نے مداح کی پوسٹ کا مثبت جواب دیتے ہوئے عندیہ دیا کہ وہ اس موضوع پر کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اگر موقع ملا تو یہ ان کے لیے ایک اعزاز ہوگا۔

تاہم، اس کے بعد ایک اور صارف نے اس خیال سے اختلاف کیا اور مشورہ دیا کہ چونکہ فواد خان بالی وُڈ میں بھی کام کر چکے ہیں، اس لیے اس کردار کے لیے کسی ایسے اداکار کو چُنا جائے جو مکمل طور پر پاکستانی سنیما کا نمائندہ ہو۔

بحث نے مزید وسعت اختیار کی تو مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے اداکاروں کی تصویریں شیئر کرنا شروع کر دیں فہد مصطفیٰ، ہمایوں سعید، وہاج علی اور حمزہ علی عباسی جیسے ستاروں کے نام سامنے آئے، اور مداحوں سے رائے مانگی گئی کہ ان میں سے کون ائیر وائس مارشل کے کردار کو بہتر انداز میں نبھا سکتا ہے۔

اس عوامی مکالمے کی بنیاد حالیہ دفاعی کامیابی ہے، جب پاکستان نے دشمن کے بارہ اہم فوجی مراکز کو نشانہ بنایا، جن میں ادھم پور، پٹھان کوٹ اور سورت گڑھ جیسے ائیربیسز شامل تھے۔

سات مئی کو بھارت کی جانب سے کی گئی فضائی چھیڑ چھاڑ کے جواب میں پاک فضائیہ نے ایک تاریخی رات کو پانچ جدید جنگی طیارے زمین بوس کیے۔ یہ کارروائی اتنی مؤثر تھی کہ دنیا بھر میں اس کا چرچا ہوا۔

ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد، جن کی منصوبہ بندی نے اس مہم کو ممکن بنایا، عوام کی نظروں میں ہیرو بن کر اُبھرے۔ ان کی جرأت، حکمت عملی اور قیادت کی گونج اب فلمی دنیا تک پہنچ چکی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.