چین کا مودی سرکار پر وار! اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ قرار دے دیا

image

چین نے بھارت کے زیرِ قبضہ اروناچل پردیش کو ’’زنگنان‘‘ کا نام دیتے ہوئے اسے اپنا علاقہ قرار دے دیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ یہ علاقہ تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے، اور ان مقامات کو چینی نام دینا چین کا اندرونی معاملہ ہے۔بیجنگ سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا کہ ’’یہ اقدام چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا مقصد خطے میں تاریخی و ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ بھارت اروناچل پردیش کو اپنی ریاست قرار دیتا ہے، جبکہ چین اسے جنوبی تبت کا حصہ مانتا ہے۔ اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی کشیدگی موجود ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کے خلاف حالیہ بھارتی جارحیت کے بعد چین کی یہ جارحانہ سفارتی پوزیشن مودی حکومت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے خطے کے تقریباً ہر ملک کے ساتھ تنازع کھڑا کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ امن کی خواہاں نہیں۔

 


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.