تم ایک ناکام شوہر ہو۔۔ رجب بٹ کا گھر والوں کے سامنے بیوی سے نامناسب رویہ صارفین کو آگ بگولہ کرگیا ! ویڈیو دیکھ کر لتے لے لئے

image

معروف یوٹیوبر رجب بٹ، جنہیں یوٹیوب پر 6.75 ملین صارفین فالو کرتے ہیں، حالیہ دنوں ایک خاندانی وی لاگ کے بعد شدید عوامی تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔ عام طور پر اپنے خوش مزاج انداز، خاندانی اقدار اور والدین و بہن بھائی کے ساتھ محبت بھرے لمحات کے لیے پہچانے جانے والے رجب، اس بار وی لاگ میں اپنے رویے کی وجہ سے ناظرین کے دل دکھا گئے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ رجب نے کھانے کی میز پر اپنی بہن غزل کو تو خاص طور پر کھانے کی پیشکش کی، مگر ان کی اہلیہ ایمان، جو وی لاگز کا مستقل اور باوقار حصہ رہی ہیں، کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔ یہ لمحہ چھوٹا ضرور تھا، مگر ناظرین کی نظر سے اوجھل نہ ہو سکا۔

یہی منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا، اور صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ ایک صارف نے لکھا، "میرا دل ایمان کے لیے رو رہا ہے"، جب کہ دوسرے نے کہا، "وہ ایک اچھے بھائی ہو سکتے ہیں، مگر شوہر کے طور پر بری طرح ناکام ہیں"۔ کئی افراد نے اس رویے کو بار بار دہرایا گیا عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ایمان جیسی باوقار اور تعلیم یافتہ خاتون کو مسلسل نظرانداز کیا جانا تکلیف دہ ہے۔"

مداحوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ جس شخص کے لیے خاندان اتنی بڑی ترجیح ہے، وہ اپنی شریک حیات کے جذبات کو نظرانداز کیسے کر سکتا ہے؟ انہوں نے یاد دلایا کہ اسلام میں بیوی کو وہی عزت دی گئی ہے جو والدین اور بہن بھائی کو حاصل ہے، اور کسی بھی رشتے میں محبت کے ساتھ ساتھ برابری اور لحاظ بھی ضروری ہوتا ہے۔

ایمان کی خاموشی اور برداشت کو سراہتے ہوئے کئی صارفین نے لکھا کہ "وہ خاموشی سے سب سہہ رہی ہیں، مگر ان کا سکوت بہت کچھ کہہ رہا ہے۔"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.