نوجوانوں کبھی فتنہ فساد کا ایندھن نہ بننا، مریم نواز

image

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہےکہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔

سرگودھا میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جس طرح لیپ ٹاپ کو بچا کر رکھتے ہیں کہ اس میں کوئی وائرس نہ آجائے، اس طرح ذہن کو بھی بچا کر رکھنا ہے کہ اس میں کوئی پولیٹیکل وائرس نہ آجائے۔

تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں، شخصیت سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، ان کا نشانہ بھی ہماری فوجی تنصیبات تھیں، اس جماعت نے وہ کیا جو دشمن دہائیوں میں نہ کرسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو 9 مئی کو ایک جماعت نے کیا اور کچھ لوگوں نے بہکاوے میں کیا وہی دہشتگرد کرتے ہیں، اس سیاسی شخصیت کا ٹارگٹ بھی ہماری مسلح افواج تھیں، جن تنصیبات کو آگ لگائی گئی تھی اسی فضائیہ نے دشمن کے 5 جہازوں کو مار گرایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ نوجوانوں کبھی فتنہ فساد کا ایندھن نہ بننا، کبھی اپنے وطن کے خلاف زبان نہیں چلانا، نقصان نہیں پہنچانا، دھرتی ماں کے خلاف قدم نہ اٹھانا، اپنے ملک کی آہنی دیوار بنو۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts