بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بڑا فیصلہ

image

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے، وفاقی کابینہ کے فیصلےکے تحت وزارت داخلہ نےاحکامات جاری کردیے۔

وفاقی کابینہ کےفیصلےکےتحت وزارت داخلہ نے رواں ہفتے پاکستان کادورہ کرنے والی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم 25 مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچے گی، جس کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج اورسول آرمڈ فورسزکی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج اور سول آرمڈفورسزکی تعیناتی سیکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیزکے لیےہوگی، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہوگی جبکہ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 کے تحت ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈنے سیکیورٹی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی تھی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچزکی سیریزکاشیڈول ہے،ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی،دوسرا 30 مئی اورآخری میچ یکم جون کو لاہور میں ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام کو سیریز کے لیے آمادہ کیاتھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.