ٹی20 سیریز کیلئے بنگلادیشی ٹیم پاکستان آئے گی، پی سی بی

image

بنگلادیشی ٹیم 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آئے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد بنگلادیشی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے آئے گی۔ مختصر دورے کے دوران 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ناز ملعابدین اور صدر فاروق احمد کے درمیان طویل ملاقات کے بعد فیصلہ ہوا۔ پاکستان اور بنگادیش کے درمیان سیریز کے تینوں ٹی20 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

قبل ازیں بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان 5 ٹی20 میچز کی سیریز شیڈولڈ تھی، سیریز کیلئے 25 مئی سے 3 جون تک شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔ پی سی بی کی جانب سے سیریز 27 مئی سے 5 جون تک کرانے کی تجویز دی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.