⁩آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں ویورشپ کا نیا ریکارڈ

image

پاکستان اور یو اے ای میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی ویورشپ کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی میں مجموعی طور  پر  368 بلین گلوبل ویوئنگ منٹس ریکارڈ کیے گئے۔

یہ 2017 میں انگلینڈ اور ویلز میں منعقد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے 19 فیصد زیادہ ہے۔

سنہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے  روایتی حریف انڈیا کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا۔

یواے ای میں انڈیا  اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کو عالمی سطح پر 65.3 بلین لائیو منٹس دیکھا گیا جو 2017 کے فائنل کے مقابلے میں 52.1 فیصد زیادہ ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور یو اے ای میں منعقد ہوئی تھی۔ (فوٹو: پی سی بی)

 میزبان ملک پاکستان  میں دیکھنے کے اوقات میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔

واضح رہے 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 1996 کے بعد پاکستان کی سرزمین پرمنعقد ہونے والا پہلا آئی سی سی ایونٹ تھا۔

پاکستان نے اس ایونٹ کی تیاری کے لیے اپنے اہم سٹیڈیمز کی تعمیر اور تزئین و آرائش کی جس کے تحت ریکارڈ وقت میں قذافی سٹیڈیم کو نیا روپ دیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.