پاکستانی فوج کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں گذشتہ دنوں سکول بس پر ہوئے حملے میں ’انڈین ریاست کی سرپرستی میں چلنے والی پراکسیز‘ ملوث ہیں۔ یاد رہے کہ انڈیا نے خضدار حملے سے متعلق پاکستانی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اپنے ہر اندرونی مسئلے کا ذمہ دار انڈیا کو قرار دینا پاکستان کا وطیرہ بن چکا ہے۔‘
- پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں بچوں کی سکول بس پر حملے میں انڈیا ملوث ہے۔
- میانوالی میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں تین شدت پسند ہو گئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق آپریشن کے دوران چھ شدت پسند مبینہ طور پر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں۔
- اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کے برطانوی ہم منصب سر کیئر سٹارمر اور دیگر رہنماؤں نے 'باضابطہ طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ حماس اقتدار میں رہے۔'
- امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
انڈیا پاکستان کے خلاف ’ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی‘ میں ملوث ہے، خضدار سکول بس حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر کا الزام