اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست مجھ سے کر لے، عمران خان

image

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے بات کر لے۔ ایک بیان میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کو کسی سے بھی مذاکرات سے منع کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے یعنی بانی پی ٹی آئی سے بات کر لے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور مشیر کے پی حکومت بیرسٹر سیف کو حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.