شہباز شریف کی آج ترک صدر اردغان سے استبول میں ملاقات ہوگی

image

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اتوار کے روز پانچ روزہ علاقائی سفارتی دورے کا آغاز ترکی کے دورے سے کیا، جہاں وہ استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردغان سے ملاقات کریں گے۔

روئٹرز کے مطابق شہباز شریف ترکی کے بعد ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا بھی دورہ کریں گے۔

یہ چاروں ممالک نے رواں ماہ کے آغاز میں انڈیا کے ساتھ پاکستان کے فوجی تناؤ کے دوران کھل کر پاکستان کی حمایت کی تھی۔ اس دوران دونوں جوہری طاقتوں نے کئی دنوں تک میزائل، ڈرون اور توپ خانے سے حملے کیے، جس میں دونوں جانب تقریباً 70 افراد ہلاک ہوئے۔ 10 مئی کو جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا۔

ترک صدر کے ہیڈ آف کمیونکیشن  فخر الدین آلتون نے ایکس پر لکھا کہ ’اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور، بشمول دہشت گردی کے خلاف جنگ، پر بات چیت کی جائے گی۔‘

وزیراعظم ہاؤس کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ’وہ دوست ممالک کا شکریہ ادا کریں گے جنہوں نے حالیہ انڈیا، پاکستان بحران کے دوران پاکستان کی حمایت کی۔‘

پاکستان میں وزیرِاعظم کے دفتر نے شہباز شریف کی ترکیہ روانگی کی ویڈیو جاری کی اور بتایا کہ وہ ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے رہنماؤں سے وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کریں گے، جس میں ’دوطرفہ تعلقات سے لے کر علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور شامل ہوں گے۔

صدر اردوغان نے 7 مئی کو شہباز شریف سے فون پر بات کی تھی اور اس وقت یکجہتی کا اظہار کیا جب انڈیا نے پاکستان اور آزاد کشمیر پر میزائل حملے کیے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اس کے بعد بھی متعدد بار رابطے ہوئے اور ترکی نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا۔

 یہ وسیع طور پر مانا جا رہا ہے کہ ترکی، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر انڈیا اور پاکستان کو پیچھے ہٹانے اور جنگ بندی پر آمادہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.