وزیراعظم شہباز شریف4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ پہنچے ہیں،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، عطا تارڑ اور طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم دوست ممالک کیساتھ دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے،شہبازشریف علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر بھی بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم بھارت کیساتھ حالیہ کشیدگی میں دوست ممالک کی حمایت پر شکریہ ادا کریں گے،شہباز شریف دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔