غیر رجسٹرڈ ہائوسنگ سوسائٹیوں کے حوالے سے بڑا حکم

image

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری ، سیکرٹری داخلہ چیف کمشنر ، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر نے شرکت کی۔  وزیر داخلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیٹلائٹ میپنگ کرکے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے ، متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی پہلی ترجیح ہونی چاہیے، شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں پولیس اور انتظامیہ کے امیج کو بہتر بنانا ہے، شہریوں کی سہولت کیلئے متعلقہ افسران نئے انیشیٹو لے کر آئیں، وزیرداخلہ نے اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.