یورپی یونین کی اعلیٰ سفارت کار کاجا کیلس نے کہا ہے کہ ’غزہ میں اسرائیلی حملے حماس سے لڑنے کے لیے ضروری حد سے بڑھ گئے ہیں‘ کیونکہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ امداد کی تقسیم کے نئے ماڈل کی حمایت نہیں کی جو اقوام متحدہ اور دیگر انسانی تنظیموں کو نظر انداز کر کے کی جا رہی ہے۔
- وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکی اور آذر بائیجان کی پاکستان کے لیے حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا نے پہلگام واقعے کی آڑ میں جارحیت کا راستہ اختیار کیا۔
- فیلڈ مارشل عاصم منیر اور آذر بائیجان کے وزیر دفاع کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
- انڈیا کے نوجوان نفرت کی سیاست کو مسترد کریں: انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر پاکستانی وزارتِ خارجہ کا ردِعمل
- جنوبی وزیرستان میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملے میں 23 افراد زخمی
غزہ پر حملے حد سے تجاوز کر گئے، امداد تقسیم کرنے کے نئے اسرائیلی اور امریکی ماڈل کی حمایت نہیں کر سکتے: یورپی یونین