پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل متوقع

image

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے باعث یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل متوقع ہے۔

آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کےمتعلق ورکنگ پیپر اوگرا کو بھجوا دیا۔ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری 31 مئی کوبھجوائے گی۔ ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 61 پیسے اور ہائی اسپیڈ کی قیمت میں 28 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 21 پیسے اور لائٹ ڈیزل کے نرخ میں ایک روپیہ 30 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

حکومت اوگرا ورکنگ پیپر کے مطابق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرےگی وزارت خزانہ وزیراعظم کی حتمی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کرےگی۔ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف کم یازیادہ کرنے کا اختیار بھی استعمال کرسکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.