بڑی عید پر بڑی خوشخبری، ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

image

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کردی ہے۔

 اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے ایل پی جی سستی کر دی گئی ہے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو کےگھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2838 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

 فی کلو ایل پی جی 4 روپے 63 پیسے سستی کی گئی ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 240 روپے 53 پیسے مقررکی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.