غیرقانونی اسلحے کی فروخت میں لاہور پولیس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف

image

غیرقانونی اسلحے کی فروخت میں لاہور پولیس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا اور اس سلسلے میں او سی یو سول لائن ڈویژن کے اہلکاروں نے ریلوے اسٹیشن لنڈا بازار کے قریب سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

لاہور میں غیرقانونی اسلحے کی فروخت کے حوالے سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لنڈا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب دو افراد گاڑی سے اتر کر بازو پر سیاہ اسکول بیگ لٹکائے پیدل جا رہے تھے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ او سی یو سول لائن کے سب انسپکٹر طارق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں مشتبہ افراد کو روکا اور تلاشی کے دوران انہوں نے اپنی شناخت طارق مقصود اور زبیر احمد کے نام سے کرائی۔

مقدمے کے مطابق طارق مقصود کے بیگز سے 9 پسٹل اور 60 گولیاں، زبیر احمد کے بیگ سے 9 پسٹل اور 45گولیاں برآمد ہوئیں اور ملزمان طارق اور زبیر نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انسپکٹر حامد رشید نے ان کو اسلحہ دیا اور پولیس کو دیکھ کر ان کو گاڑی سے اتار کر فرار ہوگیا۔

لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں او سی یو سول لائن کے سب انسپکٹر طارق کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.