توشہ خانہ 2 کیس، بشریٰ بی بی احتجاجاً کمرہ عدالت سےغیرحاضر، عدالت کا اظہاربرہمی

image

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے دوران احتجاجاً کمرہ عدالت آنے سے انکار کردیا۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا گیا لیکن بشریٰ بی بی نے احتجاجاً کمرہ عدالت آنے سے انکار کردیا۔

عدالت نے جیل حکام کو بشریٰ بی بی کو لانے کی ہدایات جاری کیں لیکن جیل حکام نے عدالت کو بتایاکہ بشریٰ بی بی نے عدالت میں آنے سے انکار کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی اس لیے نہیں آئیں گی۔

عدالت نے 3 گھنٹے کا وقت دینے کے باوجود بشریٰ بی بی کے نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا۔بشریٰ بی بی کی عدم دستیابی کے باعث چار گواہوں کے بیان ریکارڈ نہ ہو سکے اور عدالت نے ملزمہ کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا ایک اور موقع دے دیا۔

عدالت نے حکم دیاکہ آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی نہ آئیں تو ضمانت منسوخی کے احکامات دیں گے۔

عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت تین جون تک ملتوی کردی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.