حکومت نے 15 جون تک پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپیہ اضافہ کر دیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی ہے۔سنیچر کی رات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 253.63 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول کی فی لیٹر قمیت 252.63 روپے تھی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 254.64 روپے فی لیٹر برقرار رکھی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق یکم سے 15 جون تک ہو گا۔