پٹواری رشوت لیتے ہوئے پکڑے جانے پر نوٹ نگل گیا، پولیس کو الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کا انتظار

image

رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے پٹواری کی الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ عدالت میں بطور ثبوت پیش کی جا سکے۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ویجیلنس اسٹیبلشمنٹ ٹیم نے رشوت لینے والے پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا لیکن ٹیم معاملے کو حل کرنے کیلیے پریشان ہے۔

ویجیلنس اسٹیبلشمنٹ کو شکایت موصول ہوئی کہ گلش حیدر نامی پٹواری سرٹیفکیٹ اور ڈومیسائل وغیرہ بنانے کیلیے رشوت وصول کرتا ہے۔ ادارے نے شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 26 مئی کو دہرادون میں ملزم کو کام کے عوض پیسے وصول کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ملزم نے دیکھا کہ وہ اب بچ نہیں سکتا تو اس نے رشوت کی (500 روپے کے چار نوٹ) فوراً چبا کر نگل لیے تاکہ کوئی ثبوت نہ رہے۔

یہ منظر دیکھتے ہوئے ویجیلنس ٹیم پریشان ہوگئی اور ملزم کو فوری اسپتال منتقل کیا۔ سرکاری اسپتال میں گلش حیدر کا سی ٹی اسکین کروایا گیا لیکن نوٹوں کے بارے میں کوئی ثبوت نہ ملا۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر ملزم کا الٹرا ساؤنڈ کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ آنا باقی ہے اور ویجیلنس ٹیم کو امید ہے کہ رپورٹ میں ملزم کے پیٹ میں نوٹوں کی موجودگی کا ثبوت مل جائے گا۔

ویجیلنس اسٹیبلشمنٹ نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جہاں اسے 14 روز کیلیے عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا۔ الٹرا ساؤنڈ رپورٹ آنے تک ملزم کی ہر حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.