غیر ملکی دورے پر اہلیہ سے تھپڑ کھانے پرصدر ٹرمپ کا فرانسیسی صدر کو انوکھا مشورہ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فرانسیسی صدر میکرون کے غیر ملکی دورے پر اہلیہ سے تھپڑ کھانے کے واقعہ پر ردعمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے فرانسیسی صدر کو مشورہ بھی دیا ہے۔ گزشتہ دنوں ویتنام پہنچنے پر فرانسیسی صدر کے طیارے کا دروازہ کھُلا تو صدر میکرون کے منہ پر پڑتے اہلیہ کے ہاتھ نے کیمروں کی توجہ کھینچ لی جس کے بعد فرانسیسی صدر نے فوراً کیمروں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جس میں کہا گیا کہ فرانسیسی خاتون اول نے فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارا ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیاکہ جہاز سے اترتے ہوئے صدر میکرون نے بازو آگے بڑھایا تو ان کی اہلیہ نے ان کا بازو بھی نہیں تھاما تھا۔

جعمہ کو اوول ہاؤس میں صحافی نے اس واقعے کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فرانسیسی صدر میکرون اور اہلیہ کو شادی سے متعلق مشورہ دینے کو کہا۔

جس پر امریکی صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کو ہنستے ہوئے مشورہ دیا کہ 'اس بات کو یقینی بنائیں کہ دروازہ بند ہی رہے'۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ فرانسیسی صدر اور اہلیہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔ وہ دونوں واقعی بہت اچھے لوگ ہیں۔

واقعہ پر فرانسیسی صدر کا ردعمل:

فرانسیسی خاتون اول کے صدر میکرون کے چہرے پر ہاتھ مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر فرانسیسی صدر کا ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔

واقعے کے بعد فرانسیسی صدر میکرون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اہلیہ کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں تکرار بلکہ مذاق کر رہے تھے۔

صدر میکرون نے کہا کہ واقعے کو کوئی بہت بڑی آفت یا تباہی بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.