طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 50 لاکھ سے زائد افغان واپس وطن پہنچے: حکومت

image
افغانستان کی حکومت نے کہا ہے کہ ’اسلامی امارت‘ کئے اقتدار میں آںے کے بعد پڑوسی ممالک سے اب تک 50 لاکھ سے زائد افغان باشندے وطن واپس پہنچے ہیں۔

طلوع نیوز کے مطابق یہ اعلان افغانستان کی وزارت برائے پناہ گزین اور وطن واپسی نے کیا ہے۔

وزارت برائے پناہ گزین کے ترجمان عبدالمطلب حقانی نے کہا ہے کہ صرف گزشتہ دو میں میں پاکستان، ایران اور ترکیہ سے 2 لاکھ 68 ہزار افغان باشندے واپس وطن پہنچے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این اچ سی آر) نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں ایران اور پاکستان سے پانچ لاکھ سے زائد افغانوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

یو این ایچ سی آر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی امداد میں کمی کی وجہ سے افغانستان کو بحرانی حالات کا سامنا ہے، اس لیے پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل محفوظ، باوقار اور رضاکارانہ بنیادوں پر ہونا اہم ہے۔

پاکستان کی حکومت نے بھی ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ سنیچر کو وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت انسداد دہشت گردی اور ہارڈن دی سٹیٹ کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے غیر قانونی عناصر کے خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.