پاکستان کی شاندار فتح کے ڈنکے، فرانسیسی ماہر کی بھرپور تعریف

image

بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے، اور اب بین الاقوامی ماہرین بھی اس حقیقت کو تسلیم کرنے لگے ہیں۔ معروف فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کرسٹوف جیفریلو نے اپنی تازہ تجزیاتی رپورٹ میں بھارت کی ناکامیوں کو بےنقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی بھارتی غلطی اب اُس کے گلے پڑ چکی ہے۔

کرسٹوف جیفریلو نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں چینی ہتھیاروں اور جدید دفاعی حکمتِ عملی نے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا، جبکہ پاکستان کی تیاری ہر اعتبار سے شاندار اور مربوط تھی۔

ان کے مطابق، پاکستان اب نہ صرف ایٹمی طاقت ہے بلکہ چین کی پشت پناہی کی بدولت ناقابلِ شکست بن چکا ہے۔

نہوں نے خبردار کیا کہ بھارت اگر انڈس واٹر ٹریٹی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان ایک ایسی ایٹمی قوت ہے۔

فرانسیسی ماہر نے مزید کہا کہ بھارت کو اپنی سوچ میں انقلابی تبدیلی لانی ہو گی، کیونکہ اس وقت پاکستان سیاسی، دفاعی اور سفارتی ہر میدان میں برتری حاصل کر چکا ہے۔

ان کے بقول، یہ فتح محض سرحدی کامیابی نہیں بلکہ اس کے اثرات بھارت کی اندرونی سیاست اور نریندر مودی حکومت کے بیانیے پر بھی گہرے مرتب ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.