فواد چوہدری کوعدالت کی طرف سے بڑا ریلیف

image

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم ہوگئی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے متعلق آگاہ کر دیا۔

عدالت عالیہ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے گزشتہ روز ہی نکالا گیا ۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے بعد جسٹس انعام امین منہاس نے فواد چوہدری کی درخواست نمٹا دی ۔ سابق وزیر کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا یہاں آنے سے ہمارا فائدہ ہوتا ہے۔

فواد چوہدری نے روسٹرم پر آ کر کہا عدالت کا بہت بہت شکریہ ۔ آپ تو جانتے ہیں ہم نے کہیں نہیں جانا ۔ یہیں اپوزیشن کرنی ہے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست نمٹاتے ہوئے کہا آپ نے پیچھے پڑ کر نام نکلوایا۔ ان ریمارکس پر کمرہ عدالت میں زور کا قہقہہ پڑا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.