وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

image

وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ایک سال میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں 8 ہزار 848 ارب روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اپریل 2025 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا ڈیٹا جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایک سال میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں 8 ہزار 848 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی حکومت کے قرضوں میں یہ اضافہ مئی 2024ء سے اپریل 2025ء کے دوران ہوا، اپریل 2025 تک وفاقی حکومت کے قرضے 74 ہزار 936 ارب روپے ہو گئے، اپریل 2025ء تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ 52 ہزار 523 ارب روپے رہا، وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ اپریل 2025 تک 22 ہزار 413 ارب روپے رہا۔

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں مرکزی حکومت کا قرض 6 ہزار 22 ارب روپے بڑھا۔ اپریل 2025ء کے ایک مہینے میں وفاقی حکومت کے قرضے میں 1248 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ جون 2024ء تک مرکزی حکومت کے قرضوں کا حجم 68 ہزار 914 ارب روپے تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.