وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی عرب میں وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی جسے ولی عہد نے قبول کر لیا۔
- وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے، سٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا
- بلوچستان کے ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے
- نتن یاہو کا حماس کے خلاف فلسطینی گروہ کو مسلح کرنے کا اعتراف، اسرائیلی اپوزیشن کا اسرائیلی وزیر اعظم پر 'ٹائم بم بنانے' کا الزام
- یوکرینی حکام کے مطابق روس نے جمعے کی صبح یوکرین کے دارالحکومت سمیت دیگر علاقوں پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادیمر زیلنسکی نے ان حملوں میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 49 زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی: وزیر اعظم آفس