وزیراعظم شہباز شریف نے سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی، اور دورہ پاکستان کے لیے اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے امت مسلمہ کے اتحاد، ہم آہنگی اور غزہ کے عوام کے لیے خصوصی دعا کی۔
وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کشیدگی کے دوران عمان کے موقف پر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے لیے سلطان عمان کی حمایت کو سراہا۔
وزیراعظم نے سلطنت عمان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا، وزیراعظم نے عمان کے سلطان کو دورہ پاکستان کے لیے اپنی دعوت کا اعادہ کیا، عمان کے سلطان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔