عمران خان اور بشریٰ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی سماعت منسوخ، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاج

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کے ڈویژن بینچ نے کرنا تھی۔تاہم ڈویژن بینچ کے ایک رکن جسٹس محمد آصف کے آج چھٹی پر ہونے کے باعث بینچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
  • اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر آج سماعت نہ ہونے پر پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کیا ہے۔
  • وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ’بجٹ میں ایسی ٹیرف اصلاحات کی ہیں جو گذشتہ 30 سال میں کبھی نہیں کی گئیں۔ تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن ریلیف دیا گیا ہے۔'
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز انڈیکس 1650 پوائنٹس اضافے کے بعد 123723 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
  • امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ بین الاقوامی سطح پر دیرینہ تنازعات کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرتے ہیں اسی لیے امید ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے دور میں مسئلہ کشمیر کو بھی حل کرسکیں گے۔
  • امریکی شہر لاس اینجلس میں امیگریشن کے خلاف جاری مظاہروں میں تیزی آنے کے بعد میئر کی جانب سے مقامی ایمرجنسی لگانے اور کرفیو کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ہے

عمران خان اور بشریٰ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی سماعت منسوخ، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاج


News Source

مزید خبریں

BBC
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.