انڈر 19 ایشیا کپ: بھارتی ٹیم 240 رنز بنا کر 47 ویں اوور میں آل آؤٹ

image

انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے241 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارتی انڈر 19 ٹیم 47 ویں اوور میں 240 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

دبئی میں ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، اس سے قبل میچ 10 بجے شروع ہونا تھا، اب بارش کی وجہ سے میچ 49 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا اور بھارت نے یو اے ای کو شکست دی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US