کراچی میں کانگو وائرس سے 2 افراد لقمہ اجل بن گئے

image

شہر قائد میں 2 روز کے دوران کانگو وائرس سے 2 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں انتقال کرنے والا 26 سالہ مریض ابراہیم حیدری کا رہائشی تھا جسے جناح اسپتال سے منتقل کیا گیا تھا۔ جمعرات کی صبح انتقال کرجانے والے مریض کوجناح اسپتال میں آئسولیشن وارڈ نہ ہونے کی وجہ سے سندھ انفیکشن ڈیزیز منتقل کیا گیا تھا۔

قبل ازیں 17 جون کو بھی کانگو وائرس سے متاثرہ شخص انتقال کرگیا تھا جو ملیر کا رہائشی تھا۔ حکام کے مطابق رواں برس اب تک کانگو وائرس سے 2 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کانگو وائرس جان لیوا ہے جس سے بچاؤ کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں۔ کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔ کانگو وائرس کی علامات میں مسوڑوں، ناک، فضلے میں خون آنا اور تیز بخار شامل ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.