صدر ٹرمپ ایران تنازع میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ’آئندہ دو ہفتوں‘ میں کریں گے: وائٹ ہاؤس

پریس بریفنگ کے دوران جب صحافیوں نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ سے ایران کے حوالے سے سوال کیا تو انھوں نے جواب دیا کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ: ’مستقبل قریب میں ابھی ایران کے ساتھ مذاکرات ہونے کا موقع موجود ہے، اس لیے میں (جنگ میں جانے یا نہ جانے) کا فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں کروں گا۔‘
  • حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع میں ان کی تنظیم وہ ہی کرے گی 'جو اسے بہتر لگے گا۔'
  • وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اور اسرائیل تنازع میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں کریں گے۔
  • ریسکیو اور طبّی کارکنان کے مطابق وسطی غزہ میں امداد کے منتظر 12 فلسطینی افراد اسرائیلی فورسز کے حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
  • امریکہ نے طیارہ بردار بحری جہاز نمٹز سمیت اپنےمتعددفوجی اثاثے مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ کر دیے ہیں۔
  • روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ ایران نے اب تک روس سے مدد نہیں مانگی ہے۔
  • بی بی سی کے امریکی شراکت دار سی بی ایس نے خبر دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے تاہم اس پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
  • ایران کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل ایران سے متعلق ایک اور ہنگامی اجلاس جمعہ کو صبح 10 بجے نیویارک میں منعقد کرے گی۔

صدر ٹرمپ ایران تنازع میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ’آئندہ دو ہفتوں‘ میں کریں گے: وائٹ ہاؤس


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.