وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، امریکی اور اسرائیل حملوں کی شدید مذمت

image

 

وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں امریکی حملوں اور اسرائیل کی بلااشتعال اور بلاجواز جارحیت کی شدید مذمت کی گئی ۔

وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیا ع پر تعزیت کااظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ، شہبازشریف  نے ایران کے برادر عوام اور حکومت کےساتھ غیر متزلزل یکجہتی کااعادہ کیا۔

وزیراعظم نے امن کیلئے فوری طور پر مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے،کشیدگی کو کم کرنے کیلئے فوری اجتماعی کوششیں کی جائیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کی بے بسی دیکھ کر خود میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ امریکی حملہ واضح ثبوت ہے کہاسرائیلی حملوں کے پیچھے اصل محرک امریکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے مقابلے میں اسرائیلی بے بسی دیکھ کر امریکا نے خود میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔مسعود پزشکیان نے یہ بھی کہا کہ ایرانی قوم بارہا ثابت کرچکی کہ وہ اپنی سر زمین کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.