ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا صیہونی دشمن کو سخت سزا دینے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس "پر اپنے فارسی زبان کے اکاؤنٹس سے شیئر کردہ پوسٹ میں اسرائیل کو سخت سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے "آپریشن مڈ نائٹ ہیمر" پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ "سزا جاری ہے۔"
انہوں نے کہا کہ صیہونی دشمن نے سنگین غلطی کی ہے، بڑا جرم کیا ہے۔ اسے سزا ملنی چاہیے اور اسے اب سزا دی جائے گی۔
یاد رہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جنگ میں امریکا بھی کود پڑا ہے۔
امریکا نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور ایرانی کو جوابی کارروائی سے باز رہنے کی تنبیہ بھی کی ہے۔