مودی سرکار کی تعلیم دشمنی، بھارت کی کئی ریاستوں میں سکول بند

image

مودی سرکار کی تعلیم دشمنی بڑھ گئی۔ بھارت کی کئی ریاستوں میں سکول بند ,مودی سرکار نے تعلیم دشمنی کرتے ہوئے غریب بچوں کا مستقبل تاریک کر دیا۔ مودی سرکار بیشتر اسکول بند کر کے غریب بھارتی بچوں کے خواب چھینے لگے ،اتر پردیش میں سکولز بی جے پی حکومت کے نشانے پر، پانچ ہزار سے زائد سرکاری اسکول بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی سرکار پانچ ہزار سے زائد سکول بند کرنے جارہی ہے۔

این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق بی جے پی نے بڑی تعداد میں آٹھویں جماعت تک کے سرکاری سکولوں بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ تعلیم بہتر بنانے کے لیے ہے مگر اسکی ، حقیقت کچھ اور ہے۔

تعلیم کے محافظوں نے اس اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اپوزیشن لیڈران کو کہا گیا ہے کہ تعلیم کا حق ہر بچے کو حاصل ہے اور یہ حق ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

بی جے پی جماعت بچوں کے مستقبل سے کھیل رہی ہے، انہیں تعلیم سے محروم کیا جا رہا ہے۔

بی جے پی حکومت کو چیلنج کیا گیا کہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔

تعلیم دشمن فیصلوں سے بی جے پی نے ثابت کر دیا کہ وہ صرف امیروں کی پارٹی ہے نہ کہ غریب بچوں کی امید۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.