امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی جوہری تنصیبات کی مکمل تباہی کا دعویٰ اور تہران میں ’رجیم چینج‘ کا ذکر

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا جس کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران میں رجیم چینج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کی موجودہ حکومت ملک کو عظیم نہیں بناتی تو رجیم چینج کیوں نہیں ہو گی۔
  • امریکہ نے ایران میں تین جوہری تنصیبات پر حملے مکمل کر لیے ہیں جن میں فردو، نطنز اور اصفہان شامل ہیں۔
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایرانی مندوب نے خطاب میں کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا جس کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔
  • برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مزید کوئی قدم نہ اٹھائے۔
  • پاکستان نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے انھیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیقرار دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی جوہری تنصیبات کی مکمل تباہی کا دعویٰ اور تہران میں ’رجیم چینج‘ کا ذکر


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.