ملک بھرمیں آج اولمپکس ڈے جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے

image

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج اولمپکس ڈے منایا جا رہا ہے۔

ہر سال 23 جون کو دنیا بھر میں اولمپکس ڈے منایا جاتا ہے، اس دن کومنانے کا مقصد جدید اولمپکس کے آغاز کے ساتھ کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے اولمپک واک سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے جاتے ہیں، پاکستان میں بھی اولمپکس ڈے کو منانے کا خاص اہمتام کیا گیا ہے۔

اولمپک ڈے تقریبات کے سلسے میں بچوں کو پی او اے کے اولمپک میوزیم کا دورہ کرایا گیا، میوزیم میں رکھے میڈلز، ٹرافیز اور پرچموں کے بارے میں بتایا گیا۔

پاکسان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آج ایچی سن کالج لاہور میں اولمپکس ڈے کی تقریب منعقد ہوگی جس میں ہاکی، رگبی اور ٹینس کے کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.