پاکستان کی پہلی ویمن باکسر عالیہ سومرو کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا ،جس میں وہ اپنے خلاف ہونے واکلی سازش کے بارے میں بتارہی ہیں ،وڈیو بیان
میں انھوں نے کہا کہ میرے خلاف میری کامیابی سے پہلے روز سے ہی سازشی اور جھوٹا محاذ کھڑا کیا جا رہا ہے۔میں پروفیشنل باکسر ہوں میں نے کبھی
ورلڈ چیمپئن یا ایمیچور باکسر ہونے کا دعوی نہیں کیا،کیونکہ میں نے لیاری سے نکل کر عالمی سطح پر باکسنگ میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔کچھ تعصب پرست عناصر کو میری جیت ہضم نہیں ہو رہی اور مجھے مسلسل تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔"تعصب پرست عناصر پروفیشنل باکسنگ کو جعلی قرار دے کر جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔" یہ سب وہ لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ عورت صرف کچن تک محدود رہے، مگر ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ذمہ داران میرے لیے قابل احترام ہیں۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو میرے متعلق گمراہ کیا جا رہا ہے۔"پروفیشنل باکسنگ کی اندرونی لڑائی سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔"فیڈریشن کے اندرونی معاملات سے میرا دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔" میرا تعلق پروفیشنل باکسنگ سے ہے جس کے لیے میں دن رات محنت کر رہی ہوں۔"میں لیاری سے تعلق رکھتی ہوں اور مزدور کی بیٹی ہوں جبکہ سندھ کا ڈومیسائل بنا ہوا ہے۔"میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیوں کیا جا رہا ہے؟"کیا سندھ کی بیٹی کا عالمی سطح پر آنے کا کوئی حق نہیں؟،
میں پاکستان کی پہلی ویمن پروفیشنل باکسر ہوں اور تھائی لینڈ میں رینکنگ فائٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔"پورے ملک میں مجھے سراہا گیا ہے، اور سندھ حکومت نے میری مدد بھی کی ہے۔دبئی میں ہونے والی باکسنگ کے لیے سندھ حکومت نے میری مدد بھی کی ہے۔"وزیراعلیٰ سندھ اور لیاری کے تمام منتخب نمائندوں کی میں شکر گزار ہوں۔
"مجھے اور میرے خاندان کی جان کو خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔"ایک شخص مجھے مسلسل ہراساں کر رہا ہے۔میں سندھ حکومت، آئی جی سندھ پولیس اور دیگر سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے قانونی مدد فراہم کریں اور قانون کو حرکت میں لائیں۔میں ایک باکسر ہوں، مجھے اپنے کھیل پر توجہ دینے دی جائے۔" قوم سے اپیل ہے کہ کچھ تعصب پرست افراد پر دھیان نہ دیں۔"