پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں

image

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹر ایک ہی ٹیم میں شامل ہوگئے۔

پاکستانی پیسر محمد عباس اور بھارت کے ایشان کشان کو ناٹنگھم شائر الیون میں جگہ مل گئی۔

ماضی قریب میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بھارتی بیٹر چتیشور پجارا سسیکس میں ایک ساتھ کھیل چکے ہیں۔

ایشان کشان کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈیبیو کررہے ہیں، ان کا ناٹنگھم شائر سے معاہدہ 2 میچز کے لیے طے ہوا ہے۔

سیزن کے اختتامی مرحلے میں مزید پاکستانی اور بھارتی پلیئرز یکجا ہوسکتے ہیں، رتراج گائیکواڈ نے جولائی میں یارکشائر کو جوائن کرنا ہے۔

عبداللہ شفیق بھی تاخیر سے پہنچیں گے ناٹنگھم الیون میں کپتان حسیب حمید کے ساتھ بین سیلٹر، فریڈی میک کین، جو کلارک، جیک ہائنز، ایشان کشن شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں لینڈون جیمز، لیام پیٹرسن وائٹ، فرحان احمد، ڈیلون پیننگٹون اور محمد عباس شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.