نیشنز ہاکی کپ فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-6 سے شکست دے دی

image

نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

ملائشیا کے دارلحکوت کوالالمپور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چھ گولز سے شکست دی۔

پہلا کوارٹر

پہلے کوارٹر کے اختتام پر نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف صفر کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل تھی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کوسلیٹ سکاٹ نے پہلا جبکہ ہیہا سیم نے دوسرا گول سکور کیا۔

دوسرا کوارٹر

نیوزی لینڈ نے دوسرے کوارٹر کا آغاز 0-2 کی برتری کے ساتھ کیا لیکن ٹھامس ڈائلان، فنڈلے شان اور بوائیڈ سکاٹ نے ٹیم کی جانب سے گول کر کے کوارٹر کے اختتام تک برتری کو 0-5 تک بڑھا دیا۔

تیسرا کوارٹر

تیسرے کوارٹر کا آغاز نیوزی لینڈ نے 0-5 کی برتری کے ساتھ کیا تاہم پاکستان کے حیات ذکریا نے گول سکور کر کے ٹیم کا کھاتا کھولا اور برتری کو کم کیا۔

چوتھا کوارٹر

چوتھے کوارٹر میں نیوزی لینڈ کے کوسلیٹ نے میچ کا دوسرا انفرادی جبکہ ٹیم کا چھٹا گول سکور کیا جس کے بعد پاکستان نے پینالٹی کورنر پر میچ کا دوسرا گول سکور کیا۔

اس سے قبل ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

ادھر نیوزی لینڈ نے کوریا کو دوسرے سیمی فائنل میں پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا کر فتح اپنے نام کی تھی۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.