مشرق وسطیٰ کشیدگی، یکم جولائی سے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟

image

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) کی جانب سے عالمی مارکیٹ کے نرخوں کو دیکھتے ہوئے ہر ماہ دو مرتبہ قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے یکم جولائی کو اوگرا کی جانب سے 15 جولائی تک کے لیے نرخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے ایک سوال گردش کررہا ہے کہ یکم جولائی کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟

عارف حبیب سیکورٹیز کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 27 روپے اور پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 21 روپے کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس اضافے سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت جو اس وقت 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہے بڑھ کر 289 روپے 93 پیسے ہوجائے گی جبکہ پٹرول کی قیمت 258 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 279 روپے 92 پیسے تک پہنچ جائے گی۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.