اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کو کھربوں کا نقصان

image

ایران پر امریکی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے شدید منفی اثرات پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دیکھے گئے۔ ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار گھبراہٹ میں اپنا سرمایہ مارکیٹ سے نکالنے لگے جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی جو ٹریڈنگ کے اختتام تک جاری رہی۔

ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس4 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار167 پوائنٹس کی سطح پر آگیا بعد میں کچھ ریکوری آئی لیکن منفی اثرات زائل نہ ہوسکے اور کاوربار کےا ختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 3855 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پیر کو مجموعی طور پر 568 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 386 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گر گئیں اور صرف 56 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 26 کمپنیوں کے شیئرز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرنے کے سبب سرمایہ کاروں کو 5 کھرب72 ارب49 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.