شوگر ایڈوائزری بورڈ: چینی کی درآمد کا ہدف 5لاکھ ٹن مقرر

image

شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اعلامیے کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں شوگر مل مالکان کی من مانی کو قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ قرار دیا گیا۔ چینی کی فراہمی اور قیمتوں پر قابو پانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چند روز میں درآمدی چینی سے متعلق رسمی کارروائیاں مکمل کرلی جائیں گی۔ رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے درآمدکا فیصلہ ناگزیر ہوگیا ہے، ملک بھر میں چینی کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چینی کی قلت پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات جاری ہیں، درآمدی چینی کو جلد مارکیٹ میں لایا جائے گا تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.