امریکا نے جب بھی جارحیت کی امریکی فوج کو منہ کی کھانا پڑی، جنرل امیر حاتمی

image

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی کہتے ہیں امریکا نے جب بھی جارحیت کی۔ امریکی فوج کو منہ کی کھانا پڑی، ہماری سپا ہ کی کامیاب کارروائیوں نے دشمن کو اتنا بے بس کر دیا کہ کہ آج اصل منصوبہ ساز امریکہ کو میدان میں خود اترنا پڑا۔

مرکزی آپریشن سینٹر ذو‌الفقار سے ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف علاقوں میں موجود اعلیٰ فوجی افسران سے گفتگو کے دوران ان کی خدمات کو سراہا۔

جنرل امیر حاتمی نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی۔

اور کہا کہ آپ کی کامیاب کارروائیوں نے دشمن کو اس حد تک بے بس کر دیا کہ آج اصل منصوبہ ساز امریکہ کو میدان میں خود اترنا پڑا۔

جنرل امیر حاتمی نے مزید کہا کہ ہم انقلاب اسلامی کی تاریخ میں اور حتیٰ کہ اس سے پہلے بھی، امریکیوں کی جانب سے بارہا جرائم کے گواہ رہے ہیں۔

یہ کوئی نیا واقعہ نہیں امریکیوں کے جرائم بار بار سامنے آئے۔

ہر بار جب انہوں نے کوئی جرم کیا، ایران نے پوری قوت سے اس کا جواب دیااور اس بار بھی یہی ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.