ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے میں ہونے والے نقصان سے متعلق انٹیلیجنس رپورٹ ’مکمل طور پر غلط ہے‘: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصان سے متعلق مبینہ ابتدائی انٹیلیجنس رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ ’یہ مبینہ تجزیہ مکمل طور پر غلط ہے اور یہ (دستاویز) ’ٹاپ سیکرٹ‘ تھا لیکن اسے سی این این کو انٹیلیجنس کمیونٹی میں ایک نامعلوم، نچلے درجے کے شخص کی جانب سے لیک کیا گیا ہے۔‘
  • ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کا احترام کرے گا بشرطِ یہ کہ اسرائیل بھی اپنی شرائط پر قائم رہے۔
  • برطانوی وزیر اعظم سر کیئر سٹامر نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ’برقرار رہنی چاہئے۔‘
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’اسرائیل اور ایران دونوں جنگ کو یکساں طور پر روکنا چاہتے تھے۔‘
  • ایران کے وزیر صحت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 13 جون سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 606 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
  • قطر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں پیر کے روز امریکہ کے زیرِ انتظام العدید ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتے، انھوں نے کہا کہ وہ ’جتنا جلدی ممکن ہو سب کچھ پرسکون دیکھنا چاہتا ہوں۔‘

ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے میں ہونے والے نقصان سے متعلق انٹیلیجنس رپورٹ ’مکمل طور پر غلط ہے‘: وائٹ ہاؤس


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.